سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپےکے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کے اضافے سے 4417 روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 48.90 ڈالر ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.