پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم کی خصوصی پنک کٹ متعارف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم کی خصوصی پنک کٹ متعارف

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی ۔ کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کو سپورٹ کریں گے۔ پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.