صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ

صدر آصف  علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا  ہے۔

مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔

دوسری جانب اس معاملے سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہوتے ہیں تو حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہماری ابتدائی مشاورت ہوگئی جبکہ حتمی فیصلہ فائنل میٹنگ میں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.