پاکستان اور ترکیے کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور ترکیے کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور

پاکستان اور ترکیے کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

جنید انوار چودھری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، گوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کر دی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے، پاکستان آئندہ تین ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.