افغان طالبان کیساتھ عارضی جنگ بندی کا مقصد مسئلے کا قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہےکہ افغان طالبان کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا مقصد تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلےکا مشکل مگر قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائیوں کے دوران عوامی نقصانات سے پرہیز کیا، پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی ہوئی، تاہم اس دوران پاکستان صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ساتھ ہی اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لیے بھی تیار ہے۔

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P