افغان طالبان رجیم کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

افغان طالبان رجیم کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ

وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق افغان طالبان رجیم کی درخواست پر دونوں کی باہمی رضامندی سے عارضی طور پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق سیز فائر کا فیصلہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی طور پر کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.