افغان وزیر خارجہ پر عائد سفری پابندی عاضی طور پر ختم، بھارت کا دورہ کرسکیں گے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

افغان وزیر خارجہ پر عائد سفری پابندی عاضی طور پر ختم، بھارت کا دورہ کرسکیں گے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی کمیٹی کی جانب سے عائد سفری پابندی کے عارضی خاتمے کے بعد افغان وزیرخارجہ بھارت کا دورہ کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر اٹھا لی ہے، جس کے بعد وہ 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان بھارت کا دورہ کرسکیں گے۔

اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ طالبان کی سربراہی والی افغان حکومت کے کسی سینئر رہنما کا 2021 کے بعد بھارت کا پہلا دورہ ہوگا، جب طالبان نے 20 سالہ امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔

جب طالبان اقتدار میں نہیں تھے تو اس وقت دہلی اور کابل کے تعلقات روایتی طور پر قریبی رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.