اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر متعدد ممالک کا واک آؤٹ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر متعدد ممالک کا واک آؤٹ

امن کا دشمن نیتن یاہو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار، اسرائیلی وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے آیا تو متعدد ممالک نے بائیکاٹ کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس کے چوتھے روز نیتن یاہو کی تقریر کے دوران کئی ممالک کے نمائندے اجلاس سے چلے گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا ہے، ایران سمیت متعدد ممالک کے رہنما نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ایوان سے چلے گئے اور بائیکاٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

کئی رکن ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر سننے سے انکار کیا اور اجلاس سے چلے گئے، نیتن یاہو کی تقریرشروع ہوتےہی متعددممالک کےنمائندے ہال سےواک آؤٹ کرگئے۔

اسرائیل کیخلاف جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کے احتجاجاً بائیکاٹ نیتن یاہو کی سفارتی ناکامی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.