اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کااعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات کو نئی جہت دینے پر زور دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P