حماس نے جنگ بندی کے بدلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حماس نے جنگ بندی کے بدلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کر دیا

امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے بدلے ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں حماس نے جنگ بندی کے بدلے ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے خط میں صدر ٹرمپ سے 60 روزہ جنگ بندی کی شرط رکھ دی اور کہا کہ آدھے یرغمالی چھوڑیں گے مگر جنگ بندی یقینی بنائیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے خط میں کہا کہ وقتی نہیں، بااعتماد امن کی ضمانت چاہیے، انسانی بنیادوں پر امن کو یقینی بنایا جائے۔

خط میں حماس نے جنگ بندی کی گارنٹی کو اولین شرط قرار دیا، حماس کا خط رواں ہفتے ٹرمپ کو پہنچائے جانے کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.