غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی یلغار میں تیزی، صبح سے اب تک 62 فلسطینی شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی یلغار میں تیزی، صبح سے اب تک 62 فلسطینی شہید

غزہ سٹی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ ’بھاری اور مسلسل‘ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، جب کہ اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی کارروائی کو مزید وسیع کر دیا ہے، آج صبح سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق صبح سے اب تک غزہ بھر میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ان میں سے کم از کم 52 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے ہیں، جہاں اسرائیل نے شہر پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی یلغار شروع کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.