لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

یورپین ملک لکسمبرگ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

لکسمبرگ کے وزیراعظم لُک فریڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں زمینی حالات شدید بگڑ چکے ہیں اور یورپ سمیت دنیا بھر میں دو ریاستی حل کے حق میں نئی تحریک اُبھر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے لکسمبرگ حکومت اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.