ایپل کے پَتلے ترین آئی فون کے ڈیزائنر عابِدُر چوہدری کون ہیں؟ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایپل کے پَتلے ترین آئی فون کے ڈیزائنر عابِدُر چوہدری کون ہیں؟

ایپل نے حالیہ اپنی آئی فون سیریز کا اب تک کا پتلا ترین آئی فون متعارف کرایا ہے جسے “iPhone Air” کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ڈیزائن کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ بنگلادیشی مسلمان عابدُر چوہدری ہیں۔

عابدُر چوہدری لندن میں پیدا ہوئے اور پرورش بھی وہیں ہوئی۔ انہوں نے برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی سے پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ دورانِ طالب علمی انہوں نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں مختلف فرموں میں کام کیا، مثلاً کیمبریج کروینٹا، کنسلٹنٹس اور لیئر ڈیزائن میں۔ 2018 سے 2019 میں انہوں نے عابدُر چوہدری ڈیزائن نام کی اپنی کنسلٹنسی فرم بھی چلائی جس میں اسٹارٹ اپس اور ڈیزائن ایجنسیاں شامل تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.