غزہ شہر میں اسرائیلی افواج کی طرف سے توپ خانے کی گولا باری، فائرنگ، بحری جہازوں سے گولا باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ کے مطابق تازہ اسرائیلی حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں، جب قطر اتوار اور پیر کو عرب اور مسلم رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ اسرائیل کے دوحہ پر ’بزدلانہ‘ حملے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
تل الحوا کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے، مغربی غزہ شہر میں واقع یہ عمارت اُس بے گھر افراد کے کیمپ کے سامنے تھی جہاں سیکڑوں خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔