پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.