شاہد آفریدی کا افغانستان میں زلزلے سے تباہی پر دکھ کا اظہار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شاہد آفریدی کا افغانستان میں زلزلے سے تباہی پر دکھ کا اظہار

سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نےافغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے پردل بہت غمگین ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والےجانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم  اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بحالی کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.