بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی

بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی، جونیئر ہاکی ورلڈ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔

ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان کی ٹیم جونیئر ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے گی۔

بہار میں جاری ایشیا کپ میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے دستبرداری اختیار کرلی تھی، جس کے بعد ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوال اٹھ رہے تھے۔

بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہیں جہاں ان کے ساتھ چلی اور سوئٹزرلینڈ بھی ہیں۔

بھارتی آفیشل کے مطابق پی ایچ ایف سے بات چیت کے بعد اس حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P