روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 18 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 18 افراد ہلاک

روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

یہ حملہ جمعرات کی رات بھر جاری رہا، جس میں یورپی یونین اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، اس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنی، اپنی دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کیا۔

کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے بتایا کہ مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

یوکرینی فضائیہ نے کہا کہ کریملن نے رات بھر میں 598 ڈرونز اور 31 میزائلوں سے حملہ کیا، فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات کے مطابق یہ یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ تھا۔

روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے ’فوجی صنعتی اداروں اور فضائی اڈوں‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.