بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ

بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کے الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ایک مرتبہ پھر سیلاب کے خطرے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے ہریکے میں دریائے ستلج میں ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے اور ہائی فلڈ کی پیشگی اطلاع دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشن نے 25 اگست کو دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی اطلاع دی ہے، اس سے قبل بھارت نے 24 اگست کو دریاے توی میں بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع دی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد سیلابی صورتحال کے حوالے یہ اہم رابطے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.