آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی جانب سے ملنے والے 173 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گلین میکسویل 62 رنز کیساتھ ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 54 ، ٹریوس ہیڈ نے 19 ، ٹم ڈیوڈ نے 17 اور کیمرون گرین نے 9رنز بنائے۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا نے 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز دو ایک سے اپنے نام کی، پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.