سڈنی: 90 ہزار افراد کا شدید بارش میں غزہ میں امن کیلئے مارچ، امداد کی ترسیل کا مطالبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سڈنی: 90 ہزار افراد کا شدید بارش میں غزہ میں امن کیلئے مارچ، امداد کی ترسیل کا مطالبہ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر دسیوں ہزار مظاہرین نے اتوار کو شدید بارش کے باوجود غرہ میں امن کے لیے مارچ کیا اور امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتظمین نے اس مظاہرے کو ’مارچ برائے انسانیت‘ کا نام دیا تھا، مارچ کے کچھ شرکا غزہ کے محصورین سے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک کی علامت کے طور پر برتن اور پتیلیاں لے کر آئے تھے۔

60 کی دہائی کے ایک سفید بالوں والے شخص ڈگ نے کہا کہ ’بس بہت ہو گیا، جب دنیا بھر کے لوگ اکٹھے ہو کر آواز بلند کرتے ہیں تو برائی کو شکست دی جا سکتی ہے‘۔

مظاہرین میں بزرگ افراد سے لے کر کم عمر بچوں والے خاندان تک شامل تھے، ان میں وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج بھی شریک تھے، بہت سے لوگ چھتریاں تھامے ہوئے تھے، کچھ نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے کہ ’ہم سب فلسطینی ہیں‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.