ورلڈ ایتھلیٹس کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی کرانے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ورلڈ ایتھلیٹس کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی کرانے کا فیصلہ

ورلڈ ایتھلیٹکس نے خواتین ایتھلیٹس کے لیے لازمی جینڈر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی رینکنگ مقابلوں میں ویمن کیٹیگری میں شرکت کی خواہشمند کو جینڈر ٹیسٹ کرانا ہوگا، کھلاڑی کی جنس کی تصدیق کیلئے ’ایس آر وائی‘ ٹیسٹ پلیئر کو زندگی میں ایک بار ہی کرانا ہوگا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق جن ایتھلیٹس کے ٹیسٹ نتائج منفی ہوں گے وہی خواتین کیٹیگری میں شرکت کی اہل ہوں گی، 25 ستمبر سے ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے یہ قانون نافذ العمل ہوگا۔

عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہشمند یکم ستمبر تک ٹیسٹ کے نتائج جمع کرانے کی پابند ہوں گی، ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق ایتھلیٹکس کے جینڈر ٹیسٹ کی ذمہ داری متعلقہ فیڈریشن کی ہوگی۔

یاد رہے ورلڈ ایتھلیٹکس عالمی چیمپئن شپ سے قبل ٹیسٹ کیلئے فی کھلاڑی 100 ڈالر ادا کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.