لیجنڈز لیگ: بھارت کا شاہینوں کیخلاف کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لیجنڈز لیگ: بھارت کا شاہینوں کیخلاف کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔

انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، ٹیم سے فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.