امریکی صدر نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا پاکستان بڑا حملہ کرنیوالا ہے، مودی کا اعتراف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی صدر نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا پاکستان بڑا حملہ کرنیوالا ہے، مودی کا اعتراف

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کر لیا کہ امریکی صدر نے رابطہ کیا تھا، امریکی صدر نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا پاکستان بہت بڑا حملہ کرنے والا ہے۔

نریندرمودی نے یہ اعتراف لوک سبھا میں خطاب کے دوران کیا، نریندر مودی کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، کانگریس پارٹی نے نریندرمودی کے خطاب کے دوران شدید نعرے بازی کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو لوک سبھا میں خطاب کے دوران بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن اراکین نے ’’جھوٹ‘‘جھوٹ‘‘ کے نعرے لگائے۔

نریندر مودی نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کا بیانیہ آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.