بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار

بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے سابق چیف جسٹس کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سابق جج خیرالحق گزشتہ سال طلبہ تحریک میں ایک نوجوان کے قتل میں مقدمے میں نامزد ہیں، ان پر مقدمہ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنما نے درج کرایا، اس مقدمے میں سابق چیف جسٹس خیرالحق اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 465 افراد نامزد ہیں۔

یاد رہےکہ سابق چیف جسٹس بنگلادیش خیرالحق کے خلاف بغاوت اور فراڈ سمیت 3 مقدمات درج ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.