سینیٹ اجلاس میں چینی کی قیمت کنٹرول نہ کرسکنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی گئی، اراکین نے کہا کہ چینی کی قیمت پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے زیرصدارت جاری ہے، سینیٹ اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ مسابقتی کمیشن پاکستان کام کرنے سے قاصر ہے،یہ بالکل ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سرمایہ کاری کی بات ہوتی ہے، صارفین کے حقوق کو تحفظ دینے پر کوئی بات نہیں کرتا، چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اور شوگر مافیا مل کر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، مسابقتی کمیشن بالکل ناکام ہوچکا ہے، 200 روپے کلو سے کم پوری مارکیٹ میں چینی نہیں ہے۔