بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، ژوب، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، آواران اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے، بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، ژوب، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، آواران اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سبی اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری، نوکنڈی میں 46 ڈگری، چمن میں 36 ڈگری، گوادر و جیوانی میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور خطرناک مقامات کے قریب نہ جائیں، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کریں۔