ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلہ کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل دائر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلہ کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلہ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

دائر درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کا 3/2 کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ججز کی منتقلی عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، تین ہائیکورٹ ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقلی کا مقصد آزاد ججز کو پیچھے دھکیلنا ہے، ہائیکورٹ کے بعض ججز نے مداخلت کے خلاف خط لکھا تھا، خطوط پر کارروائی کے بجائے ان ججز کی سنیارٹی متاثر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 200 کے تحت منتقلی صرف عارضی ہو سکتی ہے، صدر کو ججز کی منتقلی یا سنیارٹی کا تعین کرنے کا اختیار نہیں، مستقل منتقلی آئین کی خلاف ورزی اور تقرری کا متبادل نہیں ہو سکتی، ججز ٹرانسفر میں آرٹیکل 175-A کی خلاف ورزی ہوئی کیونکہ تقرری کا عمل نظر انداز ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.