موسمیاتی تبدیلیوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

موسمیاتی تبدیلیوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دونوں کے دوران این ڈی ایم اے کا دوسرا وزٹ کر رہا ہوں، حالیہ دنوں میں چکوال، لاہور اور پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.