وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک سال کے دوران ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اب 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی، فیصلہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے، چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق چینی کی درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا-

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.