کربلا میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مچھ میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج مرکزی امام بارگاہ الحسینی سے برآمد ہوا جلوس کی سیکورٹی کے لئیے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات تشکیل دئیے گئے ہیں پرامن جلوس ومجالس ضلعی انتظامیہ کچھی سمیت تمام مکتب فکر کے علمائے کرام کا ساتھ سے ممکن ہو رہا ہے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ اور ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور
جلوس سے قبل امام بارگاہ میں مرکزی مجلس برپا ہوئی جس میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی مجالس کے جلوس مچھ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ الحسینی ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا جبکہ نماز ظہر کے ادا کی گئی واضح رہے کہ مرکزی جلوس کے راستوں اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ ،ایس ایس پی رانا محمد دلاور اور ایف سی آفیسران کی نگرانی میں کوئٹہ سے مچھ جلوس میں شرکت کے لئیے زائرین کا قافلہ کو سخت سیکورٹی میں مچھ پہنچا قافلے کی مچھ آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے گزشتہ صبح چار بجے سے شام بجے تک این 65 سندھ بلوچستان بولان قومی شاہراھ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئیے بند کر دیا گیا تھا جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو خاردار تاروں اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا گیا تھا اور جلوس کی سیکیورٹی پر لیویز پولیس اور سیکورٹی فورسز و دیگر اہم سیکورٹی اداروں کے جوان تعینات رہے بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزر گاہوں کی سرچنگ اور سوئیپنگ بھی کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ بھی کی گئی بلند عمارتوں پر بھی لیویز پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات تھے جبکہ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد تھی۔
Prev Post
Next Post
You might also like