محمد حارث کو قومی ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محمد حارث کو قومی ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو مختصر فارمیٹ کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹی20 ٹیم کے مستقل نائب کپتان شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

دائیں کندھے میں تکلیف کے بعد ڈاکٹرز نے شاداب خان کو سرجری تجویز کی ہے، جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر 3 ماہ اور ایشیا کپ کے سے باہر ہوجائیں گے۔

انجری کے شکار شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹی20 ٹیم اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے، سلمان علی آغا کی قیادت میں شاداب خان کی جگہ ٹیم میں صفیان مقیم کی شمولیت کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.