غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 74 فلسطینی شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 74 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 74 فلسطینی شہید اور 391 زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار 833 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملے میں 74 فلسطینی شہید اور 391 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 20 ہزار 198 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کا مزید بتانا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 156 شہری شہید اور 1 لاکھ 32 ہزار 239 زخمی ہوچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.