کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کے خلاف محمد آصف نے شاندار آغاز کیا اور ابتدائی 3 فریمز 67-0، 43-21 اور 27-19 کے اسکور سے جیت کر 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔
محمد آصف نے چھٹا فریم جیت کر ایک بار پھر برتری کو بہتر کیا لیکن ساتویں فریم میں لم کاک لیونگ نے آصف کو ایک بال بھی پوٹ نہیں کرنے دی۔
بیسٹ آف 9 کوارٹر فائنل کے آٹھویں فریم میں بھی حتمی کل بالز تک دونوں پلیئرز میں کانٹے دار مقابلہ برابر رہا۔
محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 67-0، 43-21، 27-19، 5-59، 32-41، 38-25، 0-68 اور 35-21 رہا۔