ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش کر دی جس سے کم از کم 90 افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، تل ابیب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملے کے بعد صبح اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملے اب تک کے سب سےکامیاب حملوں میں سے ایک ہیں۔