جوہری تنصیبات پر حملے نئےنہیں، پیشرفت جاری رہے گی، ایران – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جوہری تنصیبات پر حملے نئےنہیں، پیشرفت جاری رہے گی، ایران

ایران نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے نئے نہیں ہے، ایٹمی پروگرام پر پیش رفت جاری رہے گی۔

جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ سویلین جوہری شعبے کو ترقی دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

بہروز کمالوندی نے ایران کی نیوز ایجنسی ینگ جرنلسٹ کلب کو بتایا،’ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہماری تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، ہماری صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے، جوہری صنعت کو جاری رہنا چاہیے۔’

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اس کی فردو، صفہان اور نطنز کی تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں، تاہم تینوں مقامات پر تابکاری آلودگی کے کوئی آثار نہیں تھے۔

، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.