ایران کو اسرائیل کے ساتھ تنازع کےخاتمے کیلئے جامع سفارتی حل پیش کریں گے، میکرون – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کو اسرائیل کے ساتھ تنازع کےخاتمے کیلئے جامع سفارتی حل پیش کریں گے، میکرون

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی طاقتیں ایران کو اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازع کے خاتمے کیلئے ایک جامع سفارتی حل کی پیشکش کریں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایمانویل میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بورو آج جنیوا میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے اور ’ مکمل سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کی پیشکش’ کریں گے۔

ایمانویل میکرون نے دارالحکومت پیرس کے باہر لی بورجے میں جاری ایئر شو کے موقع پر کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ اپنے سفارتی حل کو میز پر لا رہے ہیں، ایران کو یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ ان مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادہ ہے جو ہم تجویز کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.