بیرون ملک جیلوں سے 18500 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا انکشاف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بیرون ملک جیلوں سے 18500 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا انکشاف

بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے پاکستانی قونصلر خانے اور سفارتی مشنز متحرک ہیں جب کہ بیرونِ ملک جیلوں میں قید ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔

بیرونی ملک سفارتی مشنز کی قانونی امداد کے تحت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی تفصیلات ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئیں۔

دستاویز کے مطابق مسقط سے 5 ہزار 4 سو 35، ملائیشیا سے چھ ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، ترابلس سے 935، نیویارک سے 110، سعودی عرب سے 1ہزار 5 سو 63 پاکستانی قیدیوں کو رہائی دلائی گئی، سری لنکا سے 56، قازقستان سے 245، روم سے 20 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.