پاکستان کا ایشائی ترقیاتی بینکوں سے ایک ارب ڈالر کے معاہدے طے

پاکستان کا ایشائی ترقیاتی بینکوں سے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کیلئے معاہدے طے پا گے۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ اور کمرشل بینکوں کے درمیان 5 سالہ لانگ ٹرم فنانسنگ معاہدہ ہوا، ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ میں سے 50 کروڑ ڈالر اے ڈی بی سے گارنٹڈ ہے۔

اعلامیہ میں بتایا کہ یہ رقم ریسوس موبیلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے تحت خرچ ہوگی، وزارت خزانہ اور کمرشل بینکوں کے درمیان سینڈیکیٹڈ فنانسنگ معاہدہ طے پایا ہے۔

علاوہ ازیں کمرشل بینکوں میں دبئی اسلامک بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظہبی اسلامک بینک ، شارجہ اسلامک بینک، اجمان بینک اور ایچ بی ایل بھی معاہدہ کرانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P