چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔