پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ملائیشیا نے گروپ بی کے آخری گروپ میچ میں جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

گروپ بی میں پاکستان نے ایک میچ جیت جیتا،ایک میں شکست ہوئی اور ایک میچ برابر رہا، بہترین گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، شاہینوں نے دوسرے میچ میں جاپان کو 0-3 سے شکست دی جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دیدی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.