محمد پاکپور پاسداران انقلاب اور عبدالرحیم موسوی مسلح افواج کے سربراہ مقرر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی جگہ پاسداران انقلاب اور مسلح افواج کے نئے سربراہان کا تقرر کیا ہے۔

الگ الگ فرمانوں میں خامنہ ای نے حسین سلامی کی جگہ محمد پاکپور کو اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر کے طور پر اور عبدالرحیم موسوی کو محمد باقری کی جگہ مسلح افواج کے جنرل سٹاف کا سربراہ مقرر کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے دارالحکومت پر حملہ کیا جس میں ملک کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنایا گیا اور کم از کم دو اعلیٰ فوجی افسران کو ہلاک کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P