Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مہنگائی، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی، زرمبادلہ ذخائرمستحکم ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر حملہ افسوس ناک ہے، ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے راستے پر گامزن ہے، حکومتی اقدامات سے میکرواکنامک اشاریے بہترہو رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ جب پی ڈی ایم نے اقتدار سنبھالا تو ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان میں آگے بڑھنے کی بےپناہ صلاحیت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More