امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپین شپ (یو ایف سی ) بینٹم ویٹ مقابلہ دیکھنے نیو جرسی کے پروڈینشیل سینٹر پہنچ گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریسلنگ اور فائٹنگ مقابلوں کے شوقین جانے جاتے ہیں، اپنی نوجوانی میں ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای ) میں اکثر نظر آتے تھے اور صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد بھی ان کا یہ شوق برقرار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپین شپ (یو ایف سی ) بینٹم ویٹ مقابلہ دیکھنے نیو جرسی کے پروڈینشیل سینٹر پہنچ گئے، صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ یوایس سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرینا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، یو ایف سی کے صدر ڈانا وائٹ نے گرم جوشی سے امریکی صدر کو خوش آمدید کہا۔