کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے منگنی کرلی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کی۔

Image

اس تقریب میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ایم پی ڈمپل یادو، راجیو شکلا، شیو پال یادو، اور رام گوپال یادو نے شرکت کی۔

 

دونوں نے اپنی منگنی پر ایک ساتھ رقص کرکے سماں باندھ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج 18 نومبر 2025 کو وارانسی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دونوں کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کررہیں تھی جنہیں خاندانی ذرائع کی جانب سے غیر مصدقہ قرار دیا جارہا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.