مصنوعی ذہانت کی دنیا میں روز بروز نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور اب اوپن اے آئی نے ایک بار پھر چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسی سہولتیں متعارف کروا دی ہیں جو کاروباری افراد اور دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
جی پی ٹی میں دو بڑی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں میٹنگ ریکارڈنگ اور کلاؤڈ میں فائل شیئرنگ کی سہولت شامل ہے۔
اب چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے نہ صرف میٹنگ ریکارڈ کی جاسکتی ہے بلکہ اس کی مکمل تفصیل خودکار انداز میں تحریری شکل میں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس نئی سہولت کی مدد سے چیٹ جی پی ٹی میٹنگز، برین اسٹورمنگ سیشنز یا ذاتی نوٹس کو ریکارڈ کرتا ہے اور پھر ان کا خلاصہ اور اہم نکات تیار کرکے فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ میٹنگ کے دوران کسی بات کو نوٹ کرنا بھول جائیں، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چیٹ جی پی ٹی خود ہی ہر ضروری بات کا خلاصہ تیار کرکے آپ کو فراہم کرے گا، جسے آپ اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر بھی کرسکتے ہیں۔