اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لیکرآنےوالی کشتی کو قبضے میں لے لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لیکرآنےوالی کشتی کو قبضے میں لے لیا

غزہ کے محصورین کے لیے امداد لے کر جانے والے کشتی ’ میڈلین’ کو اسرائیلی افواج نے اپنے قبضے میں لے کر اس پر سوار 12 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں سویڈن کی موسمیاتی تبدیلیوں کی کارکن گریٹا تھنبرگ اور ایک صحافی بھی شامل ہیں۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے زیر انتظام برطانوی پرچم والی کشتی’ میڈلین ’ غزہ کے محصورین کے لیے امداد لے کر یکم جون کو سسلی سے روانہ ہوئی تھی جسے آج صبح اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا، اور اس پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

قبل ازیں بی بی سی نے ا سرائیلی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ’ میڈلین ’ اشدود کی بندرگاہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم اس کی تازہ ترین لوکیشن نامعلوم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.