بلوچستان میں عیدالاضحی کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں عیدالاضحی کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ

درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محکمہ موسمیات

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں عیدالاضحی کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سبی، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور اور جعفرآباد میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے، جبکہ ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی، جھل مگسی، کچھی، چاغی، واشک، خاران اور کیچ میں بھی موسم انتہائی گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، خضدار، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے، جب کہ پشین، لورالائی، ژوب، بارکھان، موسی خیل اور شیرانی کے مکین بھی گرمی کی شدت کا سامنا کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی میں دھول کا طوفان اور آندھی جبکہ واشک، خاران، کیچ، پنجگور، کوئٹہ، مستونگ، سوراب اور نوشکی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جیوانی، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں تیز سمندری ہواں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھوپ میں نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.