نایاب معدنیات کی پیچیدگی سے متعلق اب کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے، ٹرمپ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نایاب معدنیات کی پیچیدگی سے متعلق اب کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نایاب معدنیات کی پیچیدگی سے متعلق اب کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفتگو سے متعلق بتایا کہ چینی صدر کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت دونوں ملکوں کے لیے مثبت نتائج کی حامل رہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ٹیمیں جلد ملاقات کریں گے، ملاقات سے متعلق بہت جلد میڈیا کو بتاؤں گا۔

امریکی صدر  نے کہا کہ چینی صدر نے مجھےچین مدعو کیا اور میں نے انھیں مدعو کیا ہے، دونوں ملک آگے بڑھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہماری زیادہ تر گفتگو تجارت پر مرکوز رہی، گفتگو میں روس یوکرین اور ایران پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.