پولش سائیکلسٹ کا تاریخ میں پہلی بار ’کراچی تا کے ٹو‘ سائیکل پر سفر کا منفرد ریکارڈ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پولش سائیکلسٹ کا تاریخ میں پہلی بار ’کراچی تا کے ٹو‘ سائیکل پر سفر کا منفرد ریکارڈ

پولینڈ کے سائیکلسٹ نے تاریخ میں پہلی بار کراچی سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سائیکل پر سفر کا کارنامہ انجام دے دیا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ سائیکلسٹ پاول مالاشکو نے 4 اپریل کو کراچی سے ’کے ٹو بیس کیمپ بائیک ایکسپیڈیشن‘کا آغاز کیا تھا تاکہ پاکستان کو بحیرہ عرب کے ساحل سے لے کر کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل پر عبور کیا جاسکے، انہوں نے یہ سفر گزشتہ ماہ کے آخر میں مکمل کیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص ہیں۔

پولش سائیکلسٹ نے کہا کہ انہوں نے 3 ہزار 376 کلومیٹر کا سفر 56 دنوں میں مکمل کیا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 322 کلومیٹر سائیکل چلائی اور 54 کلومیٹر کا فاصلہ اپنی بائیک کندھے پر اٹھا کر طے کیا، ان کے سفر میں 32 ہزار 3 میٹر کی بلندی کا اضافہ شامل تھا اور اس دوران درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

تاہم، گلگت بلتستان کے سیاحت کے محکمے اور ٹور آپریٹرز کے درمیان پرمٹ فیس میں اضافے پر قانونی تنازع نے اُن کا سفر عارضی طور پر روک دیا، جس کے باعث مطلوبہ اجازت نامہ جاری نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ دوران سفر ٹور آپریٹر نے اطلاع دی کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے ٹریکنگ پرمٹس کا اجرا معطل کردیا ہے۔

پاول مالاشکو نے گلگت تک 2 ہزار کلومیٹر سے زائد سائیکلنگ کے بعد گلگت بلتستان کی چیف کورٹ سے رجوع کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.